Naushad Jafri

Add To collaction

07-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -غزل

زندگی کتنی خوبصورت ہے 
دل میں روشن چراغ الفت ہے 

میرے دشمن بہت ہیں دنیا میں 
مجھ کو سچ بولنے کی عادت ہے 

بلیقیں دل کی سلطنت پہ  میری
بس حضور آپ کی حکومت ہے 

اس کو دیکھا تھا خواب میں اک بار 
 تب  سے اپنی عجیب حالت ہے

روبرو کاش ہوں  کسی دن وہ
مضطرب دل کو بس یہ حسرت ہے 

دوستو اس نئے زمانے میں 
علم سب سے بڑی ضرورت ہے 

سوچتا ہوں میں ان دنوں اکثر 
کیوں مجھے چاندنی سے نفرت ہے 

فیصلہ ہوگا اب بروز جزا 
جو بھی تم سے ہمیں شکایت ہے 

دل ہی  لگتا نہیں کہیں نوشاد
ہوگئی کیا مجھے محبت ہے 

نوشاد مصباحی ✍️

   10
6 Comments

नंदिता राय

14-Jun-2022 05:38 PM

Very good

Reply

Amir

09-Jun-2022 11:46 AM

bahut acche

Reply

Reyaan

07-Jun-2022 08:39 PM

👌👌👌

Reply